: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،11جون(ایجنسی) سات ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 27 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 11، سماج وادی پارٹی کے سات، کانگریس کے چھ، بہوجن سماج پارٹی کے دو اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں. آج ہوئے ان دو سالہ انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے طور پر فاتح ہونے والوں میں مرکزی شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر تجارت نرملا
سیتا رمن، مرکزی دیہی ترقی کے وزیر بریندر سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی، صحافت سے سیاست میں آئے ایم جے اکبر اور پارٹی کے سینئر لیڈر اوم پرکاش ماتھرہیں جبکہ کانگریس امیدوار کے طور پر جیتنے والوں میں سابق انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر کپل سبل، سابق دیہی ترقی کے وزیر جے رام رمیش اور آسکرفرنانڈس اہم ہیں. بی جے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور مشہور صنعتکار سبھاش چندرا بھی انتخابات جیت گئے ہیں۔